روس کا منکی پاکس سے متاثرہ افریقی ممالک کی مدد کا اعلان

روس نے منکی پاکس سے متاثرہ افریقی ممالک کی مدد کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فیڈرل سروس فار سرویلنس آن کنزیومر رائٹس پروٹیکشن اینڈ ہیومن ویلبئنگ نے کہا ہے کہ وہ منکی پاکس سے متاثرہ افریقی ممالک کی امداد کے لئے تیار ہے۔ اس سروس نے وبا سے متاثرہ افریقی ممالک کو سائنسی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماہرین کی تربیت میں مدد کے لیے تجاویز تیار کی ہیں۔ واضح رہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے منکی پاکس کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن