وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، بلوچستان میں سازش کے تحت واقعات ہورہے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں عظیم الشان طریقے سے یوم آزادی منایا گیا، میں پورے پاکستان کو آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہمارے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائیں، ہم نے 21 نادرا کے سینٹرز کا افتتاح بھی کیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، بلوچستان میں پرامن احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کی گئی، بلوچستان میں ریاست کے خلاف سازش کی گئی، بلوچستان میں سازش کے تحت واقعات ہورہے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم مزدوروں کے 500 بچوں کو اسلام آباد بھیج رہے ہیں، ان 500 بچوں کو اسلام آباد میں تعلیم دی جائے گی، مزدورکا بیٹا تعلیم حاصل کرکے پاکستان اور عوام کی خدمت کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر کے قتل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈی سی پنجگور کو بے دردی سے شہید کردیا گیا، شہید ذاکر بلوچ کے بچوں اور فیملی کو سپورٹ کریں گے، شہید ڈی سی کی اہلیہ کو بھی سرکاری نوکری دیں گے، ہم شہدا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوںنے کہا کہ چمن میں ٹرانسپورٹرز کا مسئلہ حل کردیا گیا، ہماری حکومت ریفارمز ایجنڈے پر کام کرہی ہے،بلوچستان کے لوگ کسی سازش کاحصہ نہ بنیں۔
بلوچستان میں سازش کے تحت واقعات ہورہے ہیں: سرفراز بگٹی
Aug 15, 2024 | 13:50