برطانیہ: پرتشدد مظاہروں اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں53سالہ خاتون سمیت 5 افراد کو سزا

Aug 15, 2024 | 13:51

برطانیہ میں پرتشدد مظاہروں کا حصہ بننے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں 53 سال کی خاتون سمیت 5 افراد کو سزا سنا دی گئی۔برطانیہ میں مسجد سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی بورڈ وائیر 53 سال کی خاتون کو 15 مہینے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جولی سوینے نے کہا کہ اس نے غصے میں پوسٹ کی، اس کا مقصد خوف پھیلانا نہیں تھا، تسلیم کرتی ہیں کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا وہ اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردیں گی۔26 برس کے کونر ویٹلے اور 49 سال کے ٹریور لائڈ کو نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے پر تین تین سال قید کی سزا ہوئی۔60 سال کے گلین گیسٹ کو جنوبی یارک شائر میں پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں دو سال آٹھ ماہ قید کی سزا دی گئی۔34 سال کے ڈومینک کیپالاڈی کو برسٹل میں ہنگامہ آرائی پر 34 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تمام افراد کو 3 اگست کو برطانیہ میں ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں سزا کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں