ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے حوالدار نثار حسین شہید(عمر: 34 سال، ساکن ضلع کرم) نائیک راشد گل شہید (عمر: 34 سال، ساکن ضلع کرم)، نائیک عرفان اللہ خان شہید (عمر: 30 سال، ساکن ضلع لکی مروت) اور سپاہی عثمان رفاقت شہید (عمر: 21 سال، ساکن ضلع ہری پور ) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا ،شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔