بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا، لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ آج کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، دنیا بھر کے سامنے بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔