تین مزید ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھی تحویل میں لے لیا گیا :آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل میں مزید تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ان افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف ان کے اقدامات کی وجہ سے تحویل میں لیا گیا ہے، بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جو سیاسی مفادات کی ایماء پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔    خیال رہے کہ اس سے قبل   لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید  کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی تھی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ    آئی ایس پی آر   کیجانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا  کہ   لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کیخلاف  کیے گئے ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کیلئے کی تھی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کیخلاف  پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے  اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن