سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 256 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 20 ہزار 680 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2454 ڈالر فی اونس ہے

ای پیپر دی نیشن