پی ٹی آئی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، آر گنا ئزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاون نے ڈاکٹر شاہد صدیق کےقتل میں ملوث کرائے کے قاتل شوٹرز شہر یار اور اسکے باپ سجاد کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے ایک کروڑ 60 لاکھ میں شوٹرز سے ڈیل کی کی تھی ٹیم نے قیوم شاہد کی نشاندہی پر پہلے چار افراد کو حراست میں لیا پھر2شوٹر کو بھی گرفتار کر لیا، قیوم نے شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کردی تھی، بیٹا قیوم سامنے اپنی کار میں بیٹھا باپ کو قتل ہوتے دیکھ رہا تھا،واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے۔
مرکزی ملزمان شہریار،شہریار کے والد سجاد اور چچا شاہد نے ملکر قتل کیا، شاہد صدیق کے قتل کی ڈیل ایک کروڑ 60 لاکھ میں طے پائی، ملزم شہریار نے 16 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے تھے۔
ڈاکٹر شاہد کے قتل میں اہم پیش رفت، شوٹرز شہر یار اور اسکا والدگرفتار
Aug 15, 2024 | 15:48