وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان کے بیان پر ردعمل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے متعلق کہا ہے کہ ملک محمد احمد خان کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا، وہ میرے چھوٹے بھائی اور بیٹے ہیں، سابق آئی ایس آئی سربراہ کی گرفتاری پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف سے صحافی نے سوال کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے بیان پر کیا ردعمل دیں گے، جس کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ملک محمد احمد خان کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا، وہ میرے چھوٹے بھائی اور بیٹے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں ان کے مشورے سے بات کروں گا، کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔وزیر دفاع سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت گر رہی ہے، جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اپوزیشن نے خود کو حوصلہ بھی تو دینا ہوتا ہے۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ آج اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی گرفتاری پر کوئی بات ہوئی؟ جس پر ن لیگی رہنما نے جواب دیا ’نو کمنٹ‘۔

ای پیپر دی نیشن