منکی پوکس کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کے اعلان کے بعد پاکستان میں الرٹ جاری

عالمی سطح پر منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خطرے اور عالمی ادارہ صحت کے اعلان کے بعدپاکستان میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر( این سی او سی) نے اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں منکی پوکس کی وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔اجلاس کی صدارت این سی او سی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شبانہ سلیم کریں گی. جس میں صوبائی ڈی جیز بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی، ملک کے داخلی مقامات پر انتظامات ،اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز اور بیڈز کی دستیابی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں بارڈر سیکیورٹی سروسز کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن