وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا. جس میں مختلف نکات پرغور اور فیصلے کیے گیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران محکمہ تعلیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے اسکول کھل گئے ہیں. میں چاہتا ہوں کہ اس سال گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تدریسی عمل بہترین ہو۔اجلاس کے دوران وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ میں خود تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی کروں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات اور میئر کراچی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حب کینال منصوبے پر کام تیز کیا جائے. اس کے علاوہ موجودہ حب کینال کی بحالی اور مزید ایک نئے کینال بنانے کی منظوری، اور حب کینال کی بحالی اور نئے کینال کی تعمیر کیلئے 12.72 ملین روپے کی منظوری دیدی۔اجلاس کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ کابینہ کو فنڈز فوری جاری کرنے کی درخوارست کی. جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ حب کینال منصوبہ 12 ماہ میں مکمل ہو تو فنڈز جاری کردیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 12 مہینوں کا مقصد ستمبر 2025ء میں مکمل ہونا چاہئے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے 12.72 ملین روپے کی گرانٹ واٹر بورڈ کو جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ریلوے لائن بچھنے سے تھر کا کوئلہ ملک میں توانائی اور دیگر منصوبوں کیلئے ٹرانسپورٹ ہوسکے گا۔اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔