شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع :محکمہ موسمیات

Aug 15, 2024 | 17:06

ویب ڈیسک

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں مون سون اسپیل برسنے کو تیارہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اگست سے مون سون کا ایک اور اسپیل سندھ بھر میں بارشوں کا سبب بنے گا. مون سون اسپیل کے زیراثر کراچی میں 17 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 19 اگست تک جاری رہے گا۔آج بھی شہر میں  وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے. کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا ہے.جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔آج شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں اس وقت میں مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزیدخبریں