ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی, جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر  گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا. گرفتار ملزمان میں مبین احمد اور منور عباس شامل ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم مبین احمد فلائٹ نمبر PK-209 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا. ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے یونان کا جعلی وی وی او سی اپنے دوست محمد آصف سے 150 یورو میں حاصل کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے چاند بٹ نامی ایجنٹ سے یونان امیگریشن کی جعلی اسٹیمپ 20 ہزار کے عوض لگوائی. ملزم منور عباس فلائٹ نمبر PK 720 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کے سامان سے بوسنیا کا جعلی ویزا برآمد کر لیا گیا. ملزم نے 25 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا.ملزمان کوقانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن