تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی. وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچر کو بھی انعام دیا جائے گا۔طلبہ کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسٹوڈنٹس اسکالر شپ کی بھی منظوری دے دی ہے. 25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی اور اس مقصد کے لیے سالانہ سوا سو ارب سے زائد کی ادائیگی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے. جس کے تحت پنجاب کے 60 گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی۔پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے. مریم نواز نے آئی ٹی حب کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے. انھوں نے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن