کراچی: کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے کیسز میں اضافہ

Aug 15, 2024 | 18:08

ویب ڈیسک

کراچی: شہر قائد میں اگست کے پہلے دو ہفتوں کے دوران میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ اگست کے پہلے دو ہفتوں کے دوران پانچ کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے چار کیسز آغا خان اور ایک جناح اسپتال میں رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال کراچی میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ آغا خان اسپتال میں مارچ میں کانگو کے چار، مئی میں تین اور جون میں دو کیس رپورٹ ہوئے، آغا خان اسپتال میں اگست میں کونگو کے چار کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ اس مہینے جناح اسپتال میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، محکمہ صحت سندھ نے اگست میں چار کیسز کی تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں