مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، انہوں نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ناقابلِ معافی ہے انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کس کس چیز کا دفاع کریں گے، انہوں نے لوگوں اور ملک کے ساتھ ظلم کیے ہیں۔
ثاقب نثار نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ناقابلِ معافی ہے، کارروائی ہونی چاہیے: نواز
Aug 15, 2024 | 21:49