مونال ریسٹورنٹ کے مالک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آؓباد: سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کے مالک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عدالت میں فریقین نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ نیشنل پارک ایریا سے ریسٹورنٹس منتقل کردیں گے۔حکمنامے کے مطابق مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل نے سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلائی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ملازمین بے روزگار ہوگئے، بادی النظر میں لقمان علی افضل کا عدلیہ مخالف مہم چلانا توہین عدالت ہے۔عدالت نے لقمان علی افضل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن وزیراعظم نے واپس لے لیا ہے۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کی بے توقیری نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم آفس کو دیکھنا چاہیے کہ انہیں دی جانی والی ایڈوائیز پبلک انٹرسٹ کے تحت ہے یا ذاتی مفاد کے تحت، یہ معاملہ حکومت پر چھوڑتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن