لاہور: حماد اظہر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر چوہدری اصغر گجر نے پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا جبکہ پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے بھی استعفی دے دیا۔چوہدری اصغر گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کارکنان کا مشکور ہوں جنہوں نے بانی کی رہائی کیلیے جدوجہد میں ساتھ دیا، امید ہے آنے والا پارٹی صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔حافظ ذیشان رشید اور چوہدری اصغر گجر نے عہدوں سے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔
قبل ازیں، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر حماد اظہر نے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے. میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اڈیالہ نہیں جا سکتا، پنجاب کی تنظیم میں ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ میری رائے اور نہ رضا مندی شامل تھی.ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔