خفیہ امریکی دستاویزات شائع کرنےوالی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کوضمانت پررہائی کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔

لندن کی ایک عدالت نےجولیان آسانج کی درخواست ضمانت کی مشروط منظوری تو دے دی لیکن اس مشروط ضمانت کے باوجود انتالیس سالہ آسانج جیل ہی میں رہیں گے۔ جیل میں رہنے کی وجہ یہ ہےکہ سوئس حکومت کے استغاثہ نے ان کی ضمانت کی منظوری کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔آسانج گزشتہ ایک ہفتے سے برطانوی پولیس کی تحویل میں ہیں۔ آسٹریلوی شہری آسانج کو برطانوی پولیس نے سویڈن کی جانب سے جاری کردہ انٹرنیشنل وارنٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ سوئس حکام کو وہ دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت تفتیش کے لئے مطلوب ہیں۔ دوسری جانب آسانج کا کہنا ہے کہ ان کو امریکی خفیہ دستاویزات شائع کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن