حادثے کا شکارہونے والی کشتی میں آسٹریلیا میں پناہ لینے والے اسّی افراد سوارتھے۔ کشتی مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کرسمس جزیرے کے قریب حادثےکا شکار ہوئی۔کشتی میں سوار بچوں سمیت اسّی کے قریب افراد ڈوب گئے۔آسٹریلین حکام کےمطابق بیشترافراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیس افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آسٹریلیا کےنگران وزیراعظم ویان سوان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تاہم امدادی کارکنوں نے پچاس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔