وفاقی وزیرقانون بابراعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحٰمن زیرک سیاستدان ہیں اورجمہوریت کا متحرک حصہ ہیں اُنہیں جے یو آئی کے فیصلوں پر کوئی ناراضگی نہیں

Dec 15, 2010 | 18:35

سفیر یاؤ جنگ
بابراعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام نے جو فیصلہ کیا ہے اسے اُس کا حق حاصل تھا ہمیں کوئی ناراضگی نہیں،ہمارا جے یو آئی کے ساتھ اتحاد چلتا رہے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قاف بڑی جماعت ہے جس سے ایک دن قبل رابطہ ہوا تھ، سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں، بات چیت کرنے سے راستے کھلتے ہیں لہذا سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فیصلوں سے جمہوریت مظبوط ہو گی اور ہم سیاسی جماعتوں سے رابطے میں رہیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں تمام اتحادی شامل ہیں۔
مزیدخبریں