ضلع پاکپتن میں بابا فرید گنج شکرکےعرس کے دوران پولیس نے زائرین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی کوریج کرنے پر پولیس نے وقت نیوزکے نمائندے کو بھی مارا پیٹا اورکیمرہ توڑ ڈالا ۔

Dec 15, 2010 | 19:18

سفیر یاؤ جنگ
حضرت بابا فرید کےعرس کی تقریبات کے دوران زائرین کا خاصا رش ہوتا ہے،اس دوران بہشتی دروازے سے گزرنے والے زائرین کی ایک لمبی قطاربھی لگی ہوتی ہے۔ پچھلے کچھ دن سے یہاں شفقت کمبوہ نامی انسپکٹر کو تعینات کیا گیا ہے۔ زائرین نےالزام عائد کیا ہےکہ مذکورہ انسپکٹر اُن پر بیجا تشدد کرتا ہے،گذشتہ رات بھی زائرین پر اُس کے لاٹھی چارج کی اطلاع کے بعد میڈیا کے نمائندے نگینہ چوک پہنچے اور کوریج کرنے کی کوشش کی تو مذکرہ انسپکٹرنے وقت نیوز کے نمائندے سمیت میڈیا کے ارکان کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کے ثبوت مٹانے کیلئے وقت نیوز کے نمائندے کا کیمرہ بھی توڑ ڈالا، اورمیڈیا کے نمائندوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ اُن سے دربار کی کوریج کے لیے جاری کیئے گئے خصوصی سیکیورٹی کارڈز بھی چھین لئے۔ پولیس کے تشدد کے خلاف میڈیا کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور پولیس کے ناروا سلوک پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزیدخبریں