ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے عوام پرمہنگائی کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے اور فی کلوقیمت میں تین روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

Dec 15, 2010 | 21:15

سفیر یاؤ جنگ
ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سو تئیس روپے ہوگئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں تیس روپے جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں ایک سو بیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہورمیں گھریلو سلنڈرکی قیمت ایک ہزارپانچ سو پچاس جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت چودہ ہزارکی بلند ترین سطح سے تجاوزکرگئی ہے۔ ایل پی جی کمپنیوں نے قیمتوں میں رواں ماہ دوسری مرتبہ اضافہ کیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیاں ناجائزمنافع کی خاطرعوام پراضافی بوجھ ڈل رہی ہیں اوران کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔
مزیدخبریں