کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعے میں کیرانی روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق کیرانی روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مری آباد سے بروری روڈ کی طرف جانے والی ایک ٹیکسی کار پراندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارمحمد حسین اوراس کا پانچ سالہ بیٹا مہدی حسین جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوارچمن علی بھی فائرنگ کی زد میں آکرزندگی کی بازی ہارگیا۔ اس واقعے میں ٹیکسی ڈرائیورسلمان زخمی ہوا۔ جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ کوئٹہ کے پولیس حکام نے واقعے کو فرقہ ورانہ دہشت گردی قراردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن