وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان سے مل بیٹھ کرغلط فہمی دورکرلی جائیگی

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری اورعوامی جماعت ہے۔ سیاست میں کوئی بات حرف آخرنہیں ہوتی قاف لیگ سے ہمارے رابطے بحال ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم کی بھی یہ یہی پالیسی ہے کہ سب کوساتھ لے کرچلنا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اورپاکستان کے درمیان دیرینہ اوراہم تعلقات ہیں اوردونوں ملک اچھے دوست ہیں وزیراعظم چین کی پاکستان آمد کاشدت سے انتظارکررہے ہیں

ای پیپر دی نیشن