وین جیاباﺅ کے دورہ کے دوران 20سمجھوتوں پر دستخط ہونگے: چینی سفیر

اسلام آباد (آن لائن+ این این آئی) چینی وزیراعظم وین جیا باو وزیراعظم گیلانی کی دعوت پر 17سے 19 دسمبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔ وہ اتوار کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ اعلیٰ سیاسی قائدین‘ چاروں صوبوں گلگت بلتستان کے گورنرز و وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ شخصیات کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے اور کسی کو بھی دعوت نامے کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان میں دیرپا اہمیت کے کئی معاہدوں پر دستخط کے علاوہ تجارت کو بھی فروغ ملنے کا امکان ہے۔ توقع ہے 20 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ پاکستان میں پہلے ہی 20 ارب ڈالر کے مختلف منصوبے چین کے تعاون سے تکمیل تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ مزید 14 ارب ڈالر کے منصوبے جاری ہیں۔این این آئی کے مطابق سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی سفیر لیوجیان نے کہا ہے وزیراعظم چین وین جیاباﺅ کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے بیس سمجھوتوں پر دستخط ہونگے، پاک چین تجارت، تعلیم، عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ اور دوسرے شعبوں میں تعاون کو نئی جہت ملے گی۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ 2011ءدونوں ملکوں کے درمیان 60ویں سالگرہ اور دوستی کے سال کے طور پر منایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...