لاہور (کامرس رپورٹر) قومی تا جر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے عبدالقدیرخان کو قومی تاجر اتحاد شادمان مارکیٹ لاہور کا صدراور نائب صدر لاہور نامزد کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ عبدالقدیرخان تاجروں کے مسائل احسن طریقے سے حل کرائیں گے اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینگے اور سیاست سے بالاتر ہو کر قومی تاجر اتحاد کے منشور کے مطابق اپنی خدمات سر انجام دینگے اور تنظیم کے فیصلوں کی پابندی کرےنگے۔