لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ 31 جنوری تک فصل ربیع کیلئے چھوٹے کاشتکاروں میں کوآپریٹو سوسائیٹز کے ذریعہ 2 ارب 30 کروڑ روپے کے پیداواری قرضہ جات تقسیم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود نے زرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بینک اور محکمہ امداد باہمی کے عملہ کو ہدایت کی کہ ہدف کے مطابق بقایا جات کی وصولی مکمل کریں۔
پنجاب کوآپریٹو بینک 31 جنوری تک ربیع کیلئے 2 ارب 30 کروڑ کے قرضے تقسیم کرے گا: رجسٹرار
Dec 15, 2012