حکومت عوامی خدمت کے پروگرام پر عمل پیرا ہے: احمد علی اولکھ

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت و آبپاشی ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت کے پروگرام پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان میں کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیزپر حل کیے جارہے ہیںاور کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے بتایا کہ مینار پاکستان کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل و شکایات کے ازالہ کیلئے فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے اور ایسے مسائل جن کے حل کیلئے وقت درکار ہے ان کے بارے میں سائلین کو محکمانہ پیش رفت سے بھی آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن