لاہور (خصوصی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کی سہولت کیلئے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن پروگرام کی ہرممکن مدد کریگی تاکہ کاروباری افراد اپنے تنازعات افہام و تفہیم سے نمٹا سکیں۔ انہوں نے یہ بات آئی ایف سی ورلڈ بینک گروپ کی ایسوسی ایٹ آپریشنز آفیسر صائمہ زبیری سے ایک ملاقات میں کہی۔ پرویز ملک نے کہا کہ آئی ایف سی کے ڈسپیوٹ ریزولوشن سنٹر ان تاجروں کیلئے بہت مددگار ثابت ہونگے