لندن (نوائے وقت نیوز) دو روز پہلے کیلنڈر کی تاریخ12/12/12ہوگئی تھی اور ایک ہی ہندسہ پر مشتمل اس تاریخ کو دنیا بھر میں بیحد اہمیت ہوگئی۔ 12دسمبر بروز بدھ دوپہر 12 بجکر12 منٹ اور 12سیکنڈ پر 6ہندسے یکساں ہوگئے جنہوں نے ایک امریکی بچے کے دن کو بھی یادگار بنادیا۔امریکی ریاست الاباما کے شہر ہووَر سے تعلق رکھنے والاکیام موریا ٹھیک 12تاریخ کودوپہر کے 12بجکر12منٹ(12:12) پر12سال کا ہوگیا۔جاپان سے تعلق رکھنے والے والدین کاکیام موریہ نامی یہ بچہ12دسمبر2000ءکو 12بجکر12منٹ پر امریکی ریاست نیویارک کے شہر بورنکسول میں پیدا ہوا جس کا ثبوت نیویارک کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کیا گیا برتھ سرٹیفکیٹ ہے۔