لاہور (پ ر) عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام لکشمی چوک تا شملہ پہاڑی تبدیلی نظام رکشہ ریلی نکالی گئی جس کی یادت چودھری محمد افضل گجر نے کی۔ حبیب اللہ بٹ، ثاقب بھٹی، سعود احمد خاں اور حاجی محمد اسحاق چیئرمین عوامی تاجر اتحاد لاہور نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔ چودھری محمد افضل گجر نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ اگر عوام اس عوام دشمن نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ”تبدیلی نظام“ رکشہ ریلی
Dec 15, 2012