سیرت مصطفی میں زندگی کے ہرشعبہ کیلئے رہنمائی موجود ہے: میاں جمیل

Dec 15, 2012

لاہور (پ ر) سیرت مصطفی میں زندگی کے ہر شعبہ کیلئے رہنمائی موجود ہے، علماءکرام، اساتذہ اور سیاستدان سیرت نبوی کا خصوصی مطالعہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے کنوینر مفسر قرآن میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاﺅن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا کی سیرت طیبہ پر عمل کیا جائے تو مسائل خود بخود ہی حل ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت اسلام کے پہلے دن سے لے کر تکمیل دین انفرادی، اجتماعی معاملات اور طرز جہانبانی کو وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے۔ میاں جمیل نے مزید کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز سیرت طیبہ پر عمل کرنے میں ہے۔ نماز جمعہ کے بعد انہوں نے تفسیر ”فہم القرآن“ کے حوالے سے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ 

مزیدخبریں