میانوالی (نمائندگان) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیرافگن خان مرحوم کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور میانوالی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ نماز جنازہ آج صبح دس بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانوالی کے گراﺅنڈ میں ادا کی جائےگی۔ مرحومہ سابق تحصیل ناظم میانوالی امجد علی خان کی والدہ تھیں۔ مختلف مکاتب فکر کے حلقوں نے مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ شہباز شریف نے سابق وزیر شیر افگن مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں کہا خداوند تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
سابق وفاقی وزیر شیر افگن خان مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں، شہباز شریف کا اظہار افسوس
Dec 15, 2012