ایک ہزارسی این جی سٹیشن مالکان نے آڈٹ شدہ اکاﺅنٹس اوگرا میں جمع کرا دئیے

Dec 15, 2012


اسلام آباد (ثناءنیوز) چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سپریم کونسل غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودسی این جی کی قیمت کا تعین نہ کرنا عوام اور سی این جی شعبہ سے زیادتی ہے۔ ایک ہزار سی این جی سٹیشنزکے آڈٹ شدہ اکاﺅنٹس جانچ پڑتال کے لئے اوگرا میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔ مالکان نے گیس و بجلی کے بلوں سمیت تمام اخراجات کی تفصیلات بمعہ ثبوت اور اپنے منافع کے آپشن اوگرا کو فراہم کر دئیے ہیں۔ قیمتوں کے تعین میںکسی بھی مصدقہ ثبوت کو نظر انداز کرنا غیر قانونی ہوگا جو معاملے کو سلجھانے کے بجائے الجھا سکتا ہے۔ ارباب اختیار جتنی جلدی چاہیں بحران حل کر سکتے ہیں۔ غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی این جی آپریٹرز نے مذاکرات کے دوران گیس اور پیداواری لاگت کے تمام ثبوت اوگرا کو مہیا کر دئیے ہیں جو اوگرا پڑتال کے بعد سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔

مزیدخبریں