پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ، ریلی


لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں سر گنگا رام ہسپتال ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور سر گنگا رام ہسپتال تا فیصل چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سلطان محمود بھٹی نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں پنجاب حکومت اور بیورو کریسی کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس احتجاجی ریلی میں الائنس کے رہنما¶ں ملک یوسف، میاں خالد محمود، شعیب انور، ملک سلامت علی، نور حسین، محمد سلیم، اقبال یوسف، نعیم شاہد، محمد عنائت، تسلیم خان، محمد عارف، محمد کاشف، شاہد، رضوان شاہ، حافظ دلاور، عاشق اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ابھی تک ان کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ ابھی تک ٹال مٹول اور سیکرٹریٹ کے چکر لگوائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پیرا میڈیکس کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...