لاہور کے اکثر علاقوں میں دوسرے روز بھی گیس بند، صارفین پریشان، احتجاج


لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی گیس بند رہی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لاہور ریجن حکام نے بند ہونے والے علاقوں کی جمعے والے روز بھی گیس بحال نہ کی جس کی وجہ سے فیروز پور روڈ، نشتر کالونی، بند روڈ، شاہدرہ، کوٹ عبدالمالک، پاکستان منٹ، انگوری باغ سکیم میں گیس مکمل طور پر بند رہی۔ دوسری طرف علامہ اقبال ٹاﺅن نیلم بلاک، گلشن بلاک، مصری شاہ، فیض باغ، مکھن پورہ، وسن پورہ ، سمن آباد، سبزہ زار، جعفریہ کالونی، گلشن راوی، سبزہ زار، بھاٹی گیٹ، اندرون نیا بازار لوہاری گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم رہا۔ اس صورتحال میں ایل پی جی سیلز پوائنٹ نے سلنڈر گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ سوئی ناردرن لاہور ریجن حکام کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کی وجہ سے گیس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن لاہور ریجن نے شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور جی ٹی روڈ پر تمام صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔ صارفین اس صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں۔ علاوہ ازیں سی این جی ایسوسی ایشن کی اجارہ داری کے باعث تمام سی این جی سٹیشن مکمل طور پر نہ کھل سکے جس کے باعث سی این جی صارفین گذشتہ روز بھی پریشان ہوتے رہے۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں قائم سی این جی سٹیشن کے باہر سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...