لاہور( خبر نگار) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے عوام کا بجٹ لاہور کے ایک منصوبے پر خرچ کرنے والی پنجاب حکومت سے ان اضلاع کی عوام تخت لاہور کے بادشاہ حکمرانوں سے ضرور حساب لے گی، ہم تنقید برائے تنقید سے کام نہیں لیتے، حقائق بتاتے ہیں کہ لاہور شہر کے علاوہ کسی بھی دوسرے ضلع میں کوئی میگا پراجیکٹ تو دور چھوٹے منصوبوں پر بھی کام نہیں کیا جا رہا ہے اور اگر ہم ےہ کہتے ہیں کہ انھیں صرف شہر لاہور بالخصوص اپنے محلات کی طرف جانے والے راستوں سے غرض ہے تو اس کا برا مان جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت آئندہ الیکشن کے بعد پنجاب میں بھی حکومت بنا کر عوامی محرومیوں کا ازلہ کرے گی۔
عوام صوبے کے فنڈز ایک منصوبے پر لگانیوالوں کا احتساب کرینگے: ثمینہ گھرکی
Dec 15, 2012