کوئٹہ+ مانسہرہ (نوائے وقت نیوز) پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سوات، چترال، پاراچنار اور دیگر بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی جاری رہی۔ کوئٹہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وادی میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف اب بھی موجود ہے جس سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ اپر ہزارہ کے اضلاع مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے تفریحی مقامات شوگران، کاغان اور ناران کے پہاڑوں پر ایک فٹ اور شہر میں 6 انچ تک برف ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ پنجاب میں مزید بارش متوقع ہے اور میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کے امکانات بھی ہیں۔ وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سڑکیں بند ہو گئیں۔ کشمیر، گلگت، بالائی پنجاب، خیبر پی کے میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
کئی شہروں میں بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری
Dec 15, 2012