قصور (نامہ نگار )کھڈیاں کے نواحی گاو¿ں ڈھنگ شاہ میں باپ نے بیٹوں سے مل کر بیٹی کو آشنا سمیت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعات کے مطابق موضع بیگ پور کے رہائشی شہزاد نے موضع ڈھنگ شاہ کی الفت بی بی سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ وہ گذشتہ روز الفت بی بی کو ملنے کے لیے اس کے گھر گیا دونوں کو قابل اعتراض حالت میں الفت کے والد مختیار اور بھائیوں نے دیکھ لیا جس پر انہوں نے اشتعال مےں آکر اندھا دھند فائرنگ کر کے دونوں کو ہلاک کر دیا۔