کراچی (پ ر) تحریک تکمیل پاکستان کے تعاون سے تحریک محصورین مشرقی پاکستان کے زیر اہتمام سقوط ڈھاکہ ”مقام عبرت یا ندامت“ کے عنوان سے سیمینار کل بروز اتوار سہ پہر تین بجے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (PIIA) نزد فوارہ چوک گورنر ہاﺅس ایوان صدر روڈ کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار کی صدارت جسٹس سعید الزمان صدیقی (سابق چیف جسٹس پاکستان) کریں گے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی انجینئر میجر جنرل (ر) سکندر حیات (ہلال امتیاز ملٹری) جبکہ مہمان اعزازی میر نواز خان مروت (سابق وفاقی وزیر و قانون دان) ہوں گے۔ سیمینار میں حق نواز اختر (ممتاز دانشور و چیئرمین ایڈوائزری کونسل تحریک محصورین)، بریگیڈیئر (ر) ایس ایس اے قاسم (عسکری تجزیہ نگار و اعزازی مشیر (CILT) پاکستان) ، ڈاکٹر ساجد حسین (ماہر ابلاغ)، انجینئر شاہ میر (سیاسی رہنما)، نہال ہاشمی (قانون دان و سیاسی رہنما)، احتشام الدین ارشد نظامی (چیئر مین پاکستان ریپیٹر ئشن کونسل امریکہ) محمد لئیق خان (سابق رکن اسمبلی)، محمود احمد خان (نائب صدر آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی) اور خواجہ سلمان خیرالدین (مرکزی نائب صدر تحریک تکمیل پاکستان) اظہار خیال کرینگے۔ قائم مقام چیئر پرسن بلقین اسلام اور جنرل سیکرٹری حیدر علی حیدر سیمینار کے منتظمین ہونگے۔