تل ابیب (نیٹ نیوز) اسرائیل کے وزیر خارجہ لائبرمین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کا اعلان اٹارنی جنرل کی جانب سے اپنے خلاف فراڈ کا کیس دائر کرنے کے ایک روز بعد دیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ جو نائب وزیراعظم بھی تھے ان کے استعفے سے الیکشن سے ایک سال قبل سیاسی نظام کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے وزیر خارجہ کے خلاف بعض سنگین الزامات پر کیس دائر نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ لائبرمین نے اپنے خلاف بدعنوانی کا کیس درج ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا
Dec 15, 2012