کراچی(رپورٹ شہزاد چغتائی) فنکشنل مسلم لیگ نے حیدرآباد میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرکے پیپلز پارٹی کو نہ صرف کھلا چیلنج دے دیا جبکہ سندھ میں سیاسی توازن قائم کر دیا۔ سیاسی حلقوں نے حیدرآباد کے جلسہ عام کو اپوزیشن کی انتخابی مہم قرار دیا ہے اور کہا کہ کم از کم سندھ میں غیر اعلانیہ طور پر آئی جے آئی قائم ہوگئی ہے۔ بعض حلقوں نے فنکشنل مسلم لیگ کے جلسہ کو حیدرآباد میں حزب مخالف کا سب سے بڑا جلسہ قرار دیا۔ ان کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں اپوزیشن کا وسیع تر اتحاد عمل میں آگیا ہے جوکہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔
حیدرآباد میں طاقت کا مظاہرہفنکشنل لیگ کا پیپلز پارٹی کو چیلنج
Dec 15, 2012