فیروزوالا (نامہ نگار) باﺅلے کتے کو مارنے کی خاطر زمیندار نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی۔ کتا بچ گیا جبکہ گولی لگنے سے سات سالہ طالب علم ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قصبہ کرتوکے سکول میں طالب علم پڑھ رہے تھے کہ اس دوران زمیندار صابر نامی نے بھیڑیں کاٹنے والے باﺅلے کتے کو مارنے کیلئے کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی۔ گولی سکول کے کمرے سے ہوتی ہوئی تیسری جماعت کے طالب علم سات سالہ جاوید مسیح کے گلے میں جا کر لگ گئی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ واقعہ پر طالب علموں اور مقتول کے ورثاءنے زبردست احتجاج کیا۔ پولیس نے ملزم صابر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔