لاہور (رپورٹ جاوید یوسف) وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں سے ملک بھر کی 60 سے زائد جیلوں میں قتل ہونے والے ملزموں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ایسے ملزموں کے بارے میں بھی معلومات طلب کی گئی ہیں جنہیں عدالتوں میں جانے یا واپسی پر راستوں پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا یا انہیں دیگر افراد کی مدد سے فرار کرا دیا۔ جیلوں میں قتل یا خودکشی کرنے یا بیماریوں سے خوف ہونے یا جیلوں سے باہر قتل کرنے یا انہیں فرار کانے والے ملزمان کن کن مقدمات میں ملوث تھے اور اگر وہ سزا یافتہ تھے تو کن مقدمات میں سزائیں بھگت رہے تھے؟ اور اگر یہ ملزمان کسی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے تو وہ کون کون سی تنظیمیں تھیں؟ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے علم میں یہ بات لائی تھی کہ بعض جیلوں سے سنگین نوعیت کے کیسوں میں ملوث ملزمان کو فرار کرایا جاتا ہے۔