قیمت میں اضافہ، اطلاق 7 برس قبل فروخت ہونے والی گیس پر بھی ہو گا

Dec 15, 2012


اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/ خبرنگار) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قادر پور گیس فیلڈ سے نکلنے والی گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری منگل کے اجلاس میں دی تھی۔ وزارت پٹرولیم کی طرف سے سمری میں ایک ایسی شق کا اضافہ کیا گیا جس کے تحت اضافے کا اطلاق 2005ءسے کیا گیا ہے۔ گیس سیل پرچیز ایگریمنٹ کے تحت بنیادی قیمت میں اضافہ ممکن نہیں اس کے باوجود نہ صرف 44 سینٹ فی ملین مکعب فٹ کا اضافہ کیا گیا بلکہ اس کا اطلاق 7 سال سے فروخت ہونے والی گیس پر بھی لاگو کر دیا گیا۔ اس عمل سے قومی خزانے پر 2 سو ارب ڈالر اضافی بوجھ پڑے گا۔ فیلڈ میں گیس کے ذخائر کا اندازہ 5 سو ٹریلین لایا گیا ہے جس کے مطابق حکومت کو اس فیلڈ سے نکلنے والی گیس پر مجموعی طور پر 2 سو کروڑ ڈالر اضافی ادا کرنے پڑیں گے۔ نئی قیمت گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کر دی جائے گی جس سے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ہے۔
گیس/ اضافہ

مزیدخبریں