چندی گڑھ (نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور بھارت تیسرے کبڈی ورلڈکپ 2012ءکے فائنل میں آج پنجہ آزما ہونگے۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ایران جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے کینیڈا کو زیر کیا۔ فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرایا تھا اسلئے اسے حریف ٹیم کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ ٹائٹل کےلئے کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں قرار دیا جا سکتا۔کبڈی ورلڈکپ میں کینیڈا کے کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا‘ وریندر سنگھ دھنوا پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی لگا دی گئی۔ دھنوا کے خون کے نمونے میں کارکردگی بڑھانے والی ممنوعہ ادویات ملی ہیں۔ دھنوا پر رواں ورلڈکپ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کینیڈا کی ٹیم کی انعام رقم میں سے جرمانہ کی رقم وصول کی جائے گی۔