ناگپور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں میزبان بھارت مشکلات کا شکار ہے۔ انگلینڈ کے330 رنز کے جواب میں دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر بھارت 87 رنز پر 4 وکٹیں گنوابیٹھا۔ناگپور میں ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگز5 وکٹوں کے نقصان پر199 رنز سے شروع کی اور پوری ٹیم 330 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئی۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوئے روٹ 73، میٹ پرائر 57 اور گریم سوان 56رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے پیوش چاولہ نے 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ ایشانت شرما نے 3 اور رویندر جڈیجا نے2 وکٹیں لیں۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت کی 4وکٹیں 87 رنز پر گر گئیں۔ سہواگ کوئی رن نہیں بناسکے۔ گوتم گمبھیر نے37 اور پجارا نے 26 رنز سکورکئے۔ سچن ٹنڈولکر ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے انہیں اینڈرسن نے 2 رنز پر بولڈ کیا۔ویرات کوہلی 11اور کپتان ایم ایس دھونی 8رنز بنا کر کھیل رہے ہیں جو تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے نویں بار ٹنڈولکرکی وکٹ حاصل کی۔گریم سوان کے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
ناگپور ٹیسٹ : انگلینڈ 330 رنز آﺅٹ‘ بھارت مشکلات کا شکار
Dec 15, 2012