کراچی (نیوزرپورٹر )مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ کے جلسے میں قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا قیادت قوم سے خطاب کرے گی ۔ہم اس روز نظریہ پاکستان کے خلاف ہر سازش اورہرحربے کو ناکام بنادیں گے ۔ ملک بنانے والے لوگ ہیںپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی کوششوں میں ہماری جدوجہد کو نظر انداز کرنا پرلے درجے کی حماقت ہے۔پاکستان کی آزادی کے لیے جس اخلاقی جرات کا قائداعظم نے مظاہرہ کیا تھا۔ آج اسی روش پر مسلم لیگ ق چل رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ق سندھ لیڈیز ونگ کی جنرل سیکرٹری فریدہ خان لغاری کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ جلسے کے روز سندھ کی عوام ہمارا بھرپور ساتھ دے ہم پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے ۔
ملک بنانے والوں کو نظر اندز کرنا پرلے درجے کی حماقت ہے،حلیم عادل
Dec 15, 2012