یونین کونسل جیا بگا کو مثالی بنانے کا عزم کر رکھا ہے: اسلم حیات

Dec 15, 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی امیدوار چیئرمین یونین کونسل جیا بگا نمبر 270 حاجی اسلم حیات سفید پوش نے کہا کہ یونین کونسل جیا بگا کو مثالی بنانے کا عزم لیکر میدان میں اترا ہوں، یونین کونسل جیا بگا کا سب سے اہم گائوں لدھیکی بے شمار مسائل کا شکار ہے، پینے کے صاف پانی اور نکاسئی آب کے ناقص انتظامات کے باعث رہائشی ہیپاٹائٹس کے مریض بن چکے ہیں، خستہ حال سڑکیں، نالیاں اور سولنگ سابق سیاستدانوں کی کارکردگی کو منہ چڑا رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر جیت کر علاقہ کی قسمت بدل دیں گے۔

مزیدخبریں